لاہور(پی ایف پی)پی ایس ایل کا فائنل پشاور جیتے یا کوئٹہ مگر لاہوریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے اور انہوں نے اس میچ کو بھرپور لطف لیا لوگوں کی ایک بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچی اور جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے ان لوگوں نے اس میچ کو دیکھنے کے لیے گھروں میں خصوصی اہتمام کیا. پی ایس ایل کے فائنل نے لاہور میں جشن کا ساماں پیدا کیے رکھا.پنجاب حکومت نے اس موقع پر لاہور کو خصوصی طور پر سجایا تھا
Nahi reesa'n shehr Lahore diyan❤️
Nawaz Sharif ka Pakistan ??
Well done @CMShehbaz #PslFinalLahore pic.twitter.com/KynG72YAZ1— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 5, 2017
لاہور کے مختلف علاقوں نے لوگوں نے بڑی بڑی سکرینیں لگا رکھی تھیں. لوگ ڈھول کی تھا پ پر رقص بھی کرتے رہے وہ اس بات پر خوش تھے کہ کوئٹہ جیتے یا پشاور جیت پاکستان کی ہو گی.
