پاکستان سپر لیگ

پی ایس ایل فائنل ، فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لینے کیلئے غیرملکی سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان آئیں گے

سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈکسن اوررچرڈ ڈینس کیبدھ کو پی سی بی آفیشلز اور آئی جی سندھ سے ملاقات شیڈول ہے

کراچی(پی ایف پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)تھری کے شیڈول فائنل کے میزبان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لینے کیلئے غیرملکی سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈکسن اوربریگیڈیئر رچرڈ ڈینس ہفتے کو کراچی میں پہنچے گے۔سیکیورٹی ماہرین کے کراچی پہنچنے کے بعد پی سی بی آفیشلز کی آئی جی سندھ سے ملاقات شیڈول ہے.

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹرز کی نمائندہ تنظیم کے ایگزیکٹیو چیئرمین ٹونی آئرش نے کہاکہ کہاں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنی ہیں یہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہوتا ہے، ہم انھیں ماہرانہ مشاورت فراہم کرتے ہیں تاکہ فیصلے سے قبل معلومات کے حصول میں مدد ملے، ہمارے سیکیورٹی ماہرین ان دنوں اس حوالے سے نئی رپورٹ تیارکر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل فائنل کا انعقاد25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کرنے کا اعلان کیا،ان دنوں اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری ہے، شہرقائد میں کئی برسوں بعد پہلے بڑے میچ سے قبل اتوار کو فل ڈریس ریہرسل ہونی ہے، اس کا جائزہ لینے کیلیے سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکسن اور ریگیڈیئر رچرڈ ڈینس ہفتے کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔

ورلڈالیون کے لاہور میں میچز سے قبل بھی ڈکسن نے سیکیورٹی پر مشاورت فراہم کی تھی۔ پی سی بی کے کرنل (ر)اعظم اور ارشد خان کی سیکیورٹی معاملات پر آئی جی سندھ سے بھی ملاقات ہونی ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)کے ایگزیکٹیو چیئرمین ٹونی آئرش نے کراچی میں فائنل پر کہنا ہے کہ کہاں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلنی ہیں یہ کھلاڑیوں کا انفرادی فیصلہ ہوتا ہے،فیکا انھیں ماہرانہ مشاورت فراہم کرتی ہے تاکہ فیصلے سے قبل معلومات کے حصول میں مدد ملے،ہمارے سیکیورٹی ماہرین ان دنوں اس حوالے سے نئی رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں