اسلام آباد(پی ایف پی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی سے لاتعلق کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں پارٹی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حسین حقانی کی کسی بھی رائے یا تبصرے سے پیپلز پارٹی متفق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کی آرا اور تبصرے ان کے ذاتی ہیں جن کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ انہیں پیپلز پارٹی سے جوڑنا غلط ہے۔
فرحت اللہ بابر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ان کی توجہ مختلف قومی معاملات پر حسین حقانی کے حالیہ بیانات اور تبصروں کی جانب دلائی گئی۔
حسین حقانی کا ردعمل
سیاسی جماعتوں کی پالیسی اور علمی تحقیق و تجزیہ میں فرق ہوتا ہی ہے۔ فکری طور پر مجھے بھی بعض پالیسیوں سے لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) June 24, 2016
پیپلز پارٹی کے لاتعلقی کے اعلان کے بعد حسین حقانی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی پالیسی اور علمی تحقیق و تجزیہ میں فرق ہوتا ہے اور فکری طور پر مجھے بھی بعض پالیسیوں سے لاتعلقی محسوس ہوتی ہے۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ 1993 میں بے نظیر بھٹو کا ساتھ اختیار کیا، مشکل وقت میں آصف علی زرداری سے وفا کی۔ اور سیاست میں یہ یادیں اساسہ رہیں گی۔
اب ساری توجہ لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تحریر پر ہے۔ عملی سیاست میں دور بیٹھ کر کوئی کردار ادا نہیں کرنا چاہتا۔
— Husain Haqqani (@husainhaqqani) June 24, 2016
حسین حقانی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب میں اپنی ساری توجہ، پیپلز پارٹی سے تعلق اور اس کی پالیسیوں کی فکر کیے بغیر لکھنے پڑھنے اور تحقیق و تحریر پر مرکوز کرسکتا ہوں۔
حسین حقانی حسین حقانی حسین حقانی حسین حقانی
