پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پرخود پچھتائے گی،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پی ایف پی)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی کی جانب سے شریف برادران کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنے اس فیصلے پرخودپچھتائے گی اوراس کی لیڈرشپ خوداس فیصلے میں پھنس جائے گی ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگرپیپلزپارٹی نے وزیراعظم اوراس کے خاندان کوسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں نااہلی کاریفرنس دائرکرنے کافیصلہ کرلیاہے تووہ اس فیصلے میں خوداپنی لیڈرشپ کوپھنسائیں گے ۔اس فیصلے سے 1990ءکی دہائی دہرائی جائے گی ۔یہ ان کااپنامعاملہ ہے تاہم اس اقدام سے بے نظیربھٹوکی روح خوش نہیں ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ میں کسی کورعایت دینے کاحامی نہیں ہوں ۔احتساب سب کاہوناچاہئے ،بائیسویں ترمیم کی منظوری کے بعدالیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کانیاطریقہ آچکاہے ،نئے طریقہ کارکے تحت45دن کے اندرکمیشن کے ارکان تعیناتی کومکمل کرنی ہے ۔حزب اختلاف کے رہنماخورشیدشاہ سے بات ہوئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کی سرجری سے پہلے اورسرجری کے بعدبات کی تھی ،میرے ساتھ ملاقات میں وہ سب سے پہلے وزیراعظم کی صحت کے بارے میں پوچھتے ہیں ۔سول اورملٹری کے تعلقات اچھے ہیں ،وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے مریم نوازعوام کوسماجی ویب سائٹ کے ذریعے اپ دیٹ کرتی رہتی ہیں

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں