پیسکو نے بری خبر سنادی

پشاور(پی ایف پی)پیسکو نے خسارے کے باعث بجلی کے بل قسطوں میں کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ بجلی کے بل قسطوں میں کرنے پر پابندی عائدکرنے کے بعد نشتر آباد سب ڈویژن میں درجنوں شہریوں نے ہنگامہ آرائی کی اور دفتر میں نعرہ بازی کی ۔ اور بلال ٹاﺅن میں پیسکو کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔
جس میں درجنوں روزہ داروں نے شدید گرمی کے باوجود شدید نعرہ بازی کی ۔ تاہم ایس ڈی او نشتر آباد نے مظاہرین سے بچنے کے لئے دفتر کے خفیہ راستے سے بھاگ گیا ۔ پیسکو انتظامیہ نے یکم جولائی تک بجلی کے بلوں کی قسطوں میں کرنے پر پابندی عائد کی ہے ۔ جس پر پیر کے روز نشتر آباد سب ڈویژن میں قسطوں کے لئے آنے والے درجنوں شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور موقف اختیار کیا کہ ہزاروں روپے کے بجلی کے بل یکساں جمع کرنے سے قاصر ہے ۔تاہم پیسکو انتظامیہ نے قسطوں پر پابندی عائد کی ہے جو کہ سر ا سر نا انصافی ہے ۔ ایس ڈی او نشتر آباد کے خلاف فوری طور پرکاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں