نیویارک ، کابل( پی ایف پی )افغانستان میں جاری شورش کے نتیجے میں رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران شہری ہلاکتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ باغی گروہوں نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ اس تناظر میں بچوں کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔
اس عالمی ادارے کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار سولہ میں جنوری تا جون پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار چھ سو ایک شہری ہلاک جبکہ تین ہزار پانچ سو پینسٹھ زخمی ہوئے۔ گزشتہ سال کی پہلی شمشاہی کے مقابلے میں یہ تعداد چار فیصد زیادہ ہے۔
