پہلا ون ڈے: پاکستان کے 200 رنز، بابر کی سنچری مکمل

شارجہ(پی ایف پی) پاکستان نے بابر اعظم کی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور پہلی ہی گیند پر اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

نئے بلے باز بابر اعظم نے شرجیل کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 82 رنز جوڑے جس میں شرجیل کا حصہ 54 رنز تھا جنہوں نے اس اننگ کے دوران تین چھکے اور چھ چوکے لگائے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان شرجیل کی صورت میں اٹھانا پڑا جو سلیمان بین کی وکٹ بنے۔

انگلینڈ کے خلاف فتح گر اننگ کھیلنے والے شعیب ملک اس مرتبہ صرف چھ رنز بنانے کے بعد پویلین سدھار گئے۔

93 رنز پر تین وکٹوں سے محروم پاکستانی ٹیم کو سرفراز احمد اور بابر نے سنبھالا دیا اور 99 رنز کی شراکت قائم کر کے 192 رنز تک پہنچا دیا۔

سرفراز 35 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کو وکٹ دے بیٹھے حالانکہ ری پلے سے صاف واضح تھا کہ جیسن ہولڈر کی گیند نوبال تھی۔

بابر اعظم ے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 120 گیندوں پر ایک روزہ کرکت میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔

اب تک پاکستان نے 38 اوورز میں چار وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے میچ کیلئے کریگ بریتھ ویٹ کو ڈیبیو کرایا ہے جبکہ پاکستان نے گزشتہ میچ کی فاتح الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عمر گل کی جگہ وہاب ریاض کو موقع دیا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ آگے جا چکی ہے اور ہمیں بحیثیت یونٹ بہتری لانی ہو گی، امید ہے کہ مستقبل قریب میں ٹیم میں بہتری لانی ہو گی۔

میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: اظہر علی(کپتان)، شرجیل، بابر اعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی۔

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر(کپتان)، کریگ بریتھ ویٹ، جانسن چارس، ڈیرن براوو، مارلن سیمیولز، دنیش رامدین، کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، سنیل نارائن، سلیمان بین اور شینن گیبریئل۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں