پولیٹکل ڈرامہ فلم’اسنوڈن‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(پی ایف پی )انتہائی خفیہ دستاویزات پریس اور میڈیا تک پہنچانے والے سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی زندگی پر مبنی نئی بائیوگرافیکل پولیٹیکل ڈرامہ فلم”سنوڈن “کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکاراولیور اسٹون کی یہ فلم برطانوی جرنلسٹ ورائٹر کے ناول سے ماخوذ ہے جس میں2013میں منظرِ عام پر آنے والے سی آئی اے کے کمپیوٹر پروفیشنل کی ہزاروں کی تعداد میں کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹس اور فائلز میڈیا میں لِیک کرنے کے ایسے واقعے کی منظر کشی کی گئی ہے
جس نے تہلکہ برپا کر دیاتھا۔موٹز بورمین،فرنینڈو سوئی اورفلپ ڈئل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم میں نکولس کیج، جوزف گورڈن لیون اور شائیلین ووڈلی سمیت میلیسا لیو،ٹام وِلکنسن اورزیچرے کوئینٹو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سنسنی خیز واقعات اورپولیٹیکل ڈرامے سے بھرپور اس بائیوگرافیکل فلم کو رواں سال 25دسمبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں