پولیس کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرچکے‘مسائل حل ہونگے‘ شہباز شریف

لاہور(پی ایف پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا جس میں پولےس نظام مےں اصلاحات اورتھانہ کلچر مےں تبدےلی کےلئے انفارمےشن ٹےکنالوجی کے ذرےعے کےے جانےوالے اقدامات کا تفصےلی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولےس نے ہر افسر و اہلکار کا رےکارڈ کمپےوٹرائزڈ کرنے کا تارےخی کام مکمل کرلےا ہے اورتھانہ کلچر کی تبدےلی مےں جدےد ٹےکنالوجی کا استعمال قابل تعرےف ہے -انہوںنے کہا کہ اےک بٹن دبانے پر متعلقہ افسر و اہلکار کے تمام کوائف سامنے آجاتے ہےں ۔پنجاب پولےس کی جانب سے ہےومن رےسورس مےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم مےں تمام افسران کا رےکارڈماضی کے ڈےٹا کے ساتھ فےڈ کرنا بڑا کارنامہ ہے ۔وزےراعلیٰ نے صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ ،انسپکٹر جنرل پولےس،سی سی پی او لاہوراور منصوبے پر کام کرنے والی پولےس ٹےم کو مبارکباد دی اور ہےومن رےسورس مےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم کے حوالے سے تعاون پر پنجاب انفارمےشن ٹےکنالوجی بورڈ کے چےئرمےن اور ٹےم کا شکریہ ادا کیا اوران کی پوری ٹیم کو شاباش دی -وزیر اعلی نے کہا کہ ڈےڑھ لاکھ پولےس فورس کا رےکارڈ کمپےوٹرائزڈ ہونے سے اپ ڈےٹ ڈےٹا دستےاب ہوگا-پولےس فورس کی ڈےڑھ لاکھ نفری کے تمام کوائف کا رےکارڈ کمپےوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے پولےس کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔رےکارڈ کمپےوٹرائزڈ ہونے سے پولےس کی کارکردگی مےں اضافہ ہوگا-بہترےن ہےومن رےسورس کو فےلڈ پوسٹ دےنے مےں بھی مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب کے 200تھانوں مےں جدےد استقبالےہ ڈےسک قائم کردےئے گئے ہےں ۔بہت جلد صوبے کے ہر تھانے مےں استقبالےہ ڈےسک قائم کردےا جائے گااور اس ضمن مےں پولےس کو ہر طرح کے وسائل دےئے جائےںگے۔انہوںنے کہا کہ تھانہ کلچر کی تبدےلی اور پولےس نظام مےں اصلاحات کےلئے استقبالےہ ڈےسک کا قےام اہم پےش رفت ہے -تھانوںمےں استقبالےہ ڈےسک کے قےام سے شکاےت کا فوری اندارج ہوتا ہے اورشکاےت کے انداراج کی روشنی مےں اےف آئی آر درج کی جاتی ہے ۔اس وقت 13اضلاع کے 200تھانوں مےں استقبالےہ ڈےسک کام کررہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے رواےتی امےج کو بدلنے کے لئے استقبالےہ ڈےسک اہمےت کے حامل ہیں ۔استقبالےہ ڈےسک کی کارکردگی کی موثر مانےٹرنگ انتہائی ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمےشن کے ذرےعے بھرتی کےے جانےوالے سب انسپکٹر کی تعےناتی سے تھانہ کلچر مےں تبدےلی آئے گی۔انفارمےشن ٹےکنالوجی کے استعمال سے پولےس کی کارکردگی بہترہوگی اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔مشترکہ کاوشےں بروئے کارلاتے ہوئے پولےس نظام پر عوام کااعتماد بحال کرنا ہے -انہوںنے کہا کہ پولےس نظام مےںبہتری کےلئے انفارمےشن ٹےکنالوجی کا زےادہ سے زےادہ استعمال ضروری ہے اور اس ضمن میں پنجاب پولےس نے سبقت لی ہے ۔وزےراعلیٰ کو ہےومن رےسورس مےنجمنٹ انفارمےشن سسٹم اورتھانوں مےں استقبالےہ ڈےسک کے قےام کے حوالے سے برےفنگ د ی گئی-صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ ،معاون خصوصی رانا مقبول احمد ،اےم پی اے جہانگےر خانزادہ ،چےف سےکرٹری،انسپکٹر جنرل پولےس،سےکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس مےں شرکت کی-

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں