پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی غیر میعاری خوراک بیچنے والوں کے خلاف سرگرم

لاہور(پی ایف پی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے مین بازار لیاقت آباد کوٹ لکھ پت میں کاروائی کر تے ہوئے لیاقت سویٹس کو ورکرز کے میڈیکل نا ہونے، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی اور کھانے کے برتن دھونے کی مناسب بندوبست نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔جبکہ تاج محل سوٹیس کوزائد المیعاد فوڈ کلرز استعمال کر نے، گندے فریزرز،حشرات کی کھانے کی چیزوں میں موجودگی،اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر سیل کر دیا۔
علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے مین سبزہ زار کے علاقے میں موجود مدینہ نان شاپ کو صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر سیل کر دیا اور آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے ٹیپو چوک میں واقع المدنیہ نان شاپاور شیرازی نان شاپ کو بغیر ڈھکی خوراک بیچنے اور حشرات کی موجودگی کی بنا پر سیل کر دیا جبکہ آٹے کے نمونہ جات بطور تجزیہ لیئے۔
شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے پاک ملک شاپ کو دودھ کی کوالٹی بہتر نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔جبکہ شالیمار لنک روڈ پر موجود واٹالہ سوٹیس کے سیل پوانٹ اور پراڈکشن یونٹ کو کارخانے کے اندر حشرات کی بہتات، کھٹرے پانی ، اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بنا پر سیل کر دیا۔مزید براں پاک بیکرز کو فوڈ آٹیمز پر لیبل نا ہونے کی بنا پر سیل کر دیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں