پنجاب میں ایل ڈی اے ہی نہیں تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں‘عمر کسانہ

روزگار کے مسائل کے ساتھ ساتھ کرپٹ محکموں نے بھی عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے‘رہنما تحریک انصاف

لاہور(پی ایف پی) پنجاب میں ایل ڈی اے ہی نہیں تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔ایل ڈی اے کی کرپشن بارے سپریم کورٹ کی نشاندہی نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گڈ گورننس کے جھوٹے سروے رپورٹس کی قلی کھول دی ہے ‘کسی بھی ادارے میں پیسوں کے بغیر کام کروانا نا ممکن ہوچکا ہے ‘روزگار کے مسائل کے ساتھ ساتھ کرپٹ محکموں نے بھی عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے ‘غریب عوام مسائل کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے کوئی پرسان حال نہیں پنجاب حکومت گڈ گورننس کے کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو بہکانے کی بجائے حقیقی اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف لاہور کے رہنما عمر کسانہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جیسا ادارہ پنجاب کے اداروں کے کرپٹ ہونے کی نوید دے رہا ہے جوحکومت پنجاب کی آ نکھیں کھولنے کے لئے اور عوام کو مینڈیٹ چوری کرنے والوں کی حقیقت ظاہر کرنے کے لئے کافی ہے لوگ کئی کئی برسوں سے اپنے مسائل کے حل کے لئے دفاتر کے چکر لگا نے پر مجبور ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں