پنجاب حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے درمیان لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا

لاہور(پی ایف پی)پنجاب حکومت اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے درمیان لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ کی تعمیر کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی ‘وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ کمشنر لاہور ڈویژن اور فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ڈی او ٹی سردار سلمان شیر قیصرانی نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ ون اور ٹو تعمیر کرے گی اوریہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا ۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ کا سدرن لوپ سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا۔حکومت پنجاب اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی پارٹنر شپ میں یہ منصوبہ مقررہ مدت 14 اگست 2017ء کو مکمل ہو جائے گا ۔ پنجاب اور پاکستان کے عوام اس منصوبے سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔ یہ منصوبہ شفافیت اور اعلی معیار کا شاہکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کے لئے پولیسنگ کے نظام کو مزید موثر بنانا ہے اور کوئی اوورلوڈ گاڑی رنگ روڈ پر نہیں آنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سدرن لوپ ون اور ٹو 22.6 کلو میٹر طویل ہو گا اور اس پر 24.292 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ پنجاب حکومت نے اراضی کے حصول اور یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی کے لئے 4.25 ارب روپے ادا کئے ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سدرن لوپ ون اور ٹو کی تعمیر کے معاہدہ کے لئے بہت عرق ریزی کی گئی ہے ۔ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل ، ان کی ٹیم ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ان کی ٹیم کو معاہدے پر دستحظ ہونے کی تقریب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بڈ نگ کا تمام عمل انتہائی شفاف طریقے سے ہواہے اورکم ترین بولے دینے کے باوجود ایف ڈبلیو او نے مزید کمی کی ہے ۔یہی وہ حقیقی تعاون کا جذبہ ہے جو پنجاب حکومت اور پاکستان آرمی کے کنسٹرکشن ونگ کے درمیان دیکھنے میں آیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں 1998ء میں ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کو صوبہ پنجاب میں لایا اور 1998ء میں ایف ڈبلیو او کی جانب سے تعمیر کی گئی مین بلیو ارڈ گلبرگ کی سڑک 18 برس تک چلی ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کے لئے میجر جنرل محمد افضل کا درست انتخاب کیا ہے اور وہ حقیقی معنوں میں منصوبوں کو کوالٹی کے ساتھ مکمل کرتے ہیں ۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل نے اس موقع پر گفگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور ایف ڈبلیو اونے معاہدے کے لئے بہت عرق ریزی سے مذاکرات کئے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ، حکومت پنجاب کمشنر لاہور ڈویژن اور ان کی ٹیم کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور حکومت پنجاب کی ٹیموں نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے بہت محنت کی جس کے نتیجے میں وزیر اعلی شہباز شریف کی رہنمائی میں آج سدر ن لوپ ون اورٹو کی تعمیر کا معاہدہ ہو رہا ہے ۔معاہدے کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل ، چیف سیکرٹری ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک ، ملک غلام حبیب اعوان ، چوہدری گلزار احمد گجر، سابق ایم پی اے رانا مبشر اقبال، طلحہ برکی ، ایف ڈبلیو او کے اعلی حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں