brt peshawar updates

پشاور کے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر 2 افسران کو ہٹا دیا گیا

پشاور(پی ایف پی) خیبر پختونخوا حکومت نے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی میں تاخیر پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہٹا دیا۔

ایک سال کے دوران بی آر ٹی منصوبے سے ہٹائے گئے افسران کی تعداد تین ہوگئی جب کہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کو غلط بیانی اور نااہلی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق بعض افسران کی وجہ سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا، مستقبل میں بھی منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان بی آر ٹی منصوبے کی جلد تکیمل چاہتے ہیں، جو افسر کام کرے گا وہ ہی ہمارے ساتھ چلے گا۔

یاد رہے کہ پشاور میں تقریباً ڈیڑھ سال سے تاخیر کا شکار یہ منصوبہ ڈیزائننگ میں بار بار تبدیلیوں کی وجہ سے حکومت کے لیے درد سر کے ساتھ ساتھ متنازع منصوبے کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

x

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں