پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 2 اشتہاری اور100 سے زیادہ افراد گرفتار

پشاور(پی ایف پی)پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 2 اشتہاری مجرموں اور 39 مشتبہ افراد سمیت 100 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،مشتبہ افراد سے اسلحہ اور منشیا ت بھی برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز تھانہ کوتوالی، حیات آباد اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئے گئے ہیں، سرچ آپریشنز میں 2 اشتہاری ملزمان اور 39 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیاجب کہ 8 افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ 59 افراد کو فعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 4 مشین گن، 3 کلاشنکوف، 5 پستول ،سینکڑوں کارتوس اور منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں