پشاور (پی ایف پی) پشاور کے علاقے رشید آباد میں افطار سے کچھ دیر قبل گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شام افطار سے کچھ دیر قبل رشید آباد میں پولیس موبائیل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جس کے باعث گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ہے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے ۔
