پشاور زلمی پی ایس ایل فائنل جیت گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ پشاور زلمی کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی اور 10 وکٹوں پر 90رنز سکی۔

پشاورزلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لیگ کے چمپیئن بننے کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے احمد شہزاد کے ساتھ نئے کھلاڑی مورنے وین ویک میدان میں آئے اور پہلے اوور میں ہی مشکل میں دکھائی دیے اور پہلے اوور میں صرف ایک رن بنا سکے۔

محمد اصغر نے دوسرے اوور میں کوئٹہ کے بلے بازوں کو مشکل میں رکھا اور تیسری گیند پر وین ویک رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے یوں کوئٹہ کی پہلی وکٹ ایک رن پر گری۔

بنگلہ دیشی کھلاڑی انعام الحق دوسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے اور تیسرے اوور میں حسن علی کی گیند پر کپتان ڈیرن سیمی نے سلپ پر ان کا کیچ گرا کر ایک اچھا موقع دے دیا لیکن وہ اس فائدہ نہ اٹھا سکے اور محمد اصغر کے اگلے اوور میں اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کرس جارڈن کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد دو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور اصغر کو لگاتار دو چوکے لگا کر اپنے عزائم ظاہر کیے لیکن دوسرے اینڈ سے احمد شہزاد ان کا ساتھ نہ دے سکے اور صرف ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

سرفراز احمد نے اپنی جارحانہ بلے بازی کو جاری رکھتے ہوئے محمد حیفظ کو لگاتار دو چوکے لگائے اور تیسری گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کے لیے آگے بڑھے مگر کامران اکمل نے گیند کو وکٹ دے مارا اور اسٹمپ آؤٹ کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں