پشاور اور مردان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کوارسال

پشاور اور مردان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کوارسال
پشاور (پی ایف پی ) پشاور اور مردان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی حکومت کوارسال کردی گئی ہے مردان جوڈیشنل کمپلیکس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ اور کرسچن کالونی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے کی رپورٹ ارسال کی گئی ہے ۔
صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وزیر اعظم ،وفاقی وزیر داخلہ اوردیگر اہم سرکاری شخصیات کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کرسچن کالونی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی کے بعد دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا ہے جبکہ اس سے قبل چارسدہ ، شبقدر ، پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے خصوصی کاروائیوں میں خطرناک دہشت گردوں ، خود کش حملہ آوروں کو گرفتارکیاتھا جن سے خود کش جاکٹس بھی برآمد کئے گئے تھے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں