پشاورمیں کرسچن کالونی پر حملہ: 4 دہشت گرد،1 شہری ہلاک

پشاور(پی ایف پی) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک رہائشی کالونی پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک عام شہری اور 4 مشتبہ دہشت گردوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ دہشت گردوں نے پشاور کے وارسک روڈ پر کرسچن کالونی پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور 4 خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔


ڈان نیوز کے مطابق صبح 5 بجکر 50 منٹ پر مسلح دہشت گرد پشاور کے وارسک روڈ پر کرسچن کالونی میں داخل ہوگئے۔

علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی وقفے وقفے سے سنائی دیتی رہیں۔

حملے کی اطلاع ملنے پر پولیس مذکورہ علاقے میں پہنچی، جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کرسچن کالونی اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی بھی شروع کردی گئی جبکہ سیکیورٹی اداروں کے ہیلی کاپٹرز فضاء میں موجود رہے۔

حملے کی اطلاع سامنے آتے ہی پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔

دوسری جانب وارسک روڈ اور اس سے منسلک دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں