پشاورمیں غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات فروخت کرنےوالے ڈیلرز کےخلاف مقدمات درج

پشاور(پی ایف پی)ضلعی محکمہ صحت پشاور نے غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات اور سوڈا واٹر تیار اور فروخت کرنے والے انیس ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں فوڈ انسپکٹرز مجاہد ، جانباز ، اور فرہاد نے اشرف روڈ ، ہشتنگری ، تہکال ، ارباب روڈ ، شیخ آباد ، لاہوری ، فقیر آباد میں مضرصحت اور غیر معیاری سوڈا واٹر فیکٹریوں پر چھاپے مارے اور پانی اور دیگراشیاءکے نمونے کی لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ان کے خلاف فوڈایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں
جبکہ مضر صحت اور غیر معیاری منرل واٹرو فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران مضر صحت اور غیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں