پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد صلاح الدین مینگل کا دورہ لاہو ر پریس کلب

لاہور(پی ایف پی)پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد صلاح الدین مینگل نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے نائب صدر عبدالمجید ساجداور خزانچی ظہیر احمد بابر نے معزز مہمان کو کلب میں خوش آمدید کہا ۔ نائب صدر پریس کلب عبدالمجید ساجد نے معزز مہمان کو پریس کلب میں ہونے والی سرگرمیوں اور ممبران کو مہیا کی گئیں سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان میں اداروں کے مالکان کی بجائے صحافیوں کی نمائندگی میں اضافہ کرنا چاہئے ، پریس کلب پریس کونسل آف پاکستان کے کردار کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دے گا۔ چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان ڈاکٹر محمد صلاح الدین مینگل نے کہا کہ ہم کونسل کے حوالے سے آگاہی پروگرامز پریس کلب کے تعاون سے منعقد کریں گے۔اس موقع پر پریس کلب کے خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبر گورننگ باڈی سید جواد رضوی، لائف ممبر اورنگزیب، سینئر کونسل ممبر گوہر بٹ بھی موجود تھے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں