پریس کلب میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد'معروف شاعر سیدسلمان گیلانی نے صدارت کی

لاہور(پی ایف پی) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے زیر اہتمام گزشتہ روز کلب کے نثار عثمانی ہال میں معروف شاعر سید سلمان گیلانی کی زیر صدارت ایک نعتیہ مشاعرہ ہوا ۔ محمدفاروق نے قرآن پاک کی تلاوت کی ۔ نظامت کے فرائض سینئر صحافی سلمان رسول نے انجام دئیے ان کے نعتیہ کلام سے محفل کا آغاز ہوا ۔مشاعرے میں شاعرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سلمان رسول ، عثمان محمود، اسلم سعیدی، وقار محمود،اسلم شوق، شبنم مرزا، زاہدمحمودشمس، صغیراحمدصغیر، ذاکر خواجہ،ڈاکٹر ابرار،شجاع شاذ، عدنان خالد، آفتاب خان،ارسلان احمدارسل،ڈاکٹر فخرعباس، اعجاز فیروز اعجاز، انیس احمد، سلطان محمود، ممتاز ارشدلاہوری، نیلما درانی، عرفان صادق،کیپٹن عطاءمحمد خان اور سید سلمان گیلانی نے نبی پاک کی خدمت اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
12

محفل کے صدر سید سلمان گیلانی نے آخر میں کلام پیش کیا ۔صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں نے شعرائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب شہر کی ادبی اور ثقافتی تقریبات کا مرکز بن گیا ہے اور کلب ادبی سر گرمیوں کی خوبصورت روایت کو جاری رکھے گا ۔ تقریب کے آخر میںصدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں،نائب صدر عبدالمجید ساجد، سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب ضیاءاللہ نیازی، سینئرصحافی راجہ ریاض اورامجد عثمانی نے مہمانوں میں شیلڈز اور پھول پیش کیے۔ نعتیہ محفل مشاعرہ میں ممبر گورننگ باڈی شیر افضل بٹ، طارق کامران ، اسلم زبیر،محمد عبداللہ، حافظ ظہیر سمرائ، نبیل مشتاق کھوکھر، شہباز چوہدری، بدر سعید سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں