پریس کلب میں " محفلِ حسن قرآت و نعت" شریک ہوں او ر اللہ کے گھر کے مہمان بنیں'2 کی بجائے 3 خوش نصیب ہوں گے

رمضان اور قرآ ن کا تعلق ہماری زندگیوں میں بہت اہم ہے’ نائب صدر پریس کلب عبد المجید ساجد

لاہور (پی ایف پی )لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران کے لئے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے لئے” محفلِ حسن قرآت و نعت” کا انعقاد22جون، بروزبدھ کو کیا ہے۔محفل میں معروف قاری و نعت خواں شریک ہوں گے۔اس موقع پرہال میں موجود معزز ممبران میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرے کے 2 ٹکٹ دئیے جائیں گے جس کے لئے شناختی کارڈ کی کاپی ضروری تصور کی جائے گی اس موقع پریس کلب کے نائب صدر عبد المجید ساجد نے ” پی ایف پی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اور قرآ ن کا تعلق ہماری زندگیوں میں بہت اہم ہے اور جہاں قرآ ن کریم سے انسانی رہنمائی کی بات ہو تو پھر ہادی بر حق حضور اقدس ﷺ کی ذات کو کسی طور بھی بھلایا نہیں جاسکتا اس لئے پریس کلب کے معزز ممبران کے لئے محفل حسن قرآ ت کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے صحافی بھائی اللہ اور اس کے حبیب کا گھر دیکھیں اور اپنی زندگیوں کے حقیقی مقصد کو پہچانتے ہوئے قیمتی بنائیں انہوں نے کہا کہ عین وقت پر کچھ مسائل کی بنا پر پریس کلب کے ملازمین کا ٹکٹ منسوخ ہو گیا مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمت اور توفیق سے اگلی مرتبہ انہیں بھی اس کار خیر کا حصہ بنائیں گے

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں