پرامن رائیونڈمارچ ہرصورت ہوگا،ترجمان تحریک انصاف

عیدکے بعدہم خیال جماعتوں سے مشاورت کرکے حتمی تاریخ کااعلان کیاجائیگا، بیان
اسلام آباد(پی ایف پی)ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کے مطابق ہرصورت پرامن رائیونڈمارچ ہوگا،عیدکے بعدہم خیال جماعتوں سے مشاورت کرکے حتمی تاریخ کااعلان کیاجائیگا۔اتوار کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں واضح الفاظ میں بتایا کہ چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اعلان کے مطابق رائیونڈمارچ کی جانب پر امن احتجاج کیا جائے گا جو محرم الحرام کے آغازسے قبل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے لیے ہم خیال جماعتوں کوباضابطہ طورپردعوت دیں گے، جبکہ عید کے بعد ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کر کے حتمی تاریخ باضابطہ اعلان کیا جائیگا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں