کرنسی مارکیٹ سے پاﺅنڈ اور یورو غائب

کراچی(پی ایف پی)برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی خبر اور برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے مستفی ہونے کے اعلان کا براہ راست اثر پاکستان پر بھی پڑا ہے ۔
پاکستان کی کرنسی مارکیٹ سے پاﺅنڈ اور یورو غائب ہو گیا ہے ۔کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے کل ہی کہہ دیا تھا کہ یورپی یونین کے اخراج کے بعد پاﺅنڈ کی قیمت بڑھ جائے گی۔ اس کو سامنے رکھتے ہوئے کرنسی مارکیٹ میں پاﺅنڈ کی بہت زیادہ خریداری دیکھنے میں آئی۔ گذشتہ روز پاﺅنڈ156روپے پر بند ہوا۔

ڈیوڈ کیمرون کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

کرنسی مارکیٹ کے ذرائع نے کل ہی کہہ دیا تھا کہ یورپی یونین کے اخراج کے بعد پاﺅنڈ کی قیمت بڑھ جائے گی

کرنسی مارکیٹ کھلی تو پاﺅنڈ کا بھاﺅ 145روپے نکلا مگر کسی نے پاﺅنڈ نہیں بیچا ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ پاونڈ اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 156میں پونڈ لے کر 145میں نہیں بیچ سکتے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے بتایا کہ آج صبح برطانوی پاونڈ گر کر 140 روپے پر آگیا تھا مگر کیونکہ کوئی بیچنے ہی نہیں آیا تو قیمت میں کچھ اضافہ ہوا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈالر کے ساتھ شرح تبادلہ کے حساب سے اس وقت برطانوی پاونڈ 139 روپے کا ملنا چاہیے۔ظفر پراچہ کے مطابق یورو بھی 120 روپے سے گرکر 115 روپے پر آگیا ہے تاہم نہ کوئی بیچ رہا ہے نہ خرید رہا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کا اثر پاکستان کے بازارِ حصص پر بھی پڑا اور اور ہنڈرڈ انڈیکس جمعے کے روز 848 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔ مجموعی طور انڈٰیکس میں دو اعشاریہ دو فیصد کی کمی ہوئی۔

بنیادی طور پر برطانیہ کے فیصلے کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا تھا جو یک دم پچاس ڈالر سے کم ہوکر 46 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھیں

آخر برطانیہ کے اس فیصلے کا پاکستان کے بازارِ حصص پر اثر کیوں ہوا؟ اس بارے میں شہزاد چامڑیا سیکیوریٹیز کے چیئرمین شہزاد چامڑیا کا کہنا ہے کہ ’بنیادی طور پر برطانیہ کے فیصلے کا اثر تیل کی قیمتوں پر پڑا تھا جو یک دم پچاس ڈالر سے کم ہوکر 46 ڈالر فی بیرل پر آگئی تھیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی کی منڈی جس میں تیل اورگیس کا ایک بڑا حصہ ہے متاثر ہوئی، دوسری وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے بازارِ حصص میں تقریباَ َ سات ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری موجود ہے جو براہِ راست اس سے متاثر ہوتی ہے اور اس کا اثر مقامی سرمایہ کاروں پر بھی پڑتا ہے اور وہ منافع حاصل کرنے کی صف میں کھڑے ہوجاتے ہیں۔‘

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں