پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈاکٹر اولمپئن ڈاکٹر عاطف بشیر اولمپک سالیڈیرٹی کورس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ جائیں گے

لاہور (پی ایف پی) پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈاکٹر اولمپئن ڈاکٹر عاطف بشیر ایڈوانس ٹیم فزیشن کورس (اے ٹی۔ پی سی) اولمپک سالیڈیرٹی کورس میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ جائیں گے۔ یہ کورس جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں 17 سے 19 نومبر تک ہوگا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عاطف بشیر واحد ڈاکٹر ہیں جو پاکستان ہاکی ٹیم میں بطور ہاکی پلیئر ملک کی خدمت کرتے رہے۔ انہوں نے 1995ء سے لیکر 2002ء تک قومی ہاکی میں پرفارم کیا۔ اس دوران انہوں نے دو ورلڈ کپ اور ایک اولمپک گیمز پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کو 1998ء چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز دیا گیا جبکہ 1998ء ایشین گیمز میں ڈاکٹر عاطف بشیر نے پاکستان کے دستے کی قومی جھنڈے کے ساتھ نمائندگی کی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں