پاکستان ہائر ایجوکیشن کے متعلق انتہائی خوفناک صورتحال ۔۔۔۔۔۔غیر ملکی ادارے نے راز فاش کردیا

کیو ایس کے بعد ٹائمزہائر ایجو کیشن نے بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے دعووں کی نفی کر دی

ایشیاءکی پہلی 100جامعات میں ایک بھی پاکستانی جامعہ شامل نہیں

200بہترین میں بھی صرف دو پاکستانی جامعات قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اورنسٹ یونیورسٹی اسلام آباد جگہ بناسکیں،ئمزہائر ایجو کیشن کی ر ینکنگ

اسلام آباد (پی ا یف پی ) برطانیہ کے معروف ادارے کیو ایس کے بعد اب ٹائمزہائر ایجو کیشن کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ نے بھی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے دعووں کی نفی کر دی ہے ،ٹائمز ہائر ایجو کیشن کی جانب سے ایشیاءبھر کی جامعات کی جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق ایشیاءکی پہلی 100جامعات میں ایک بھی پاکستانی جامعہ شامل نہیںجبکہ 200بہترین میں بھی صرف دو پاکستانی جامعات قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد اورنسٹ یونیورسٹی اسلام آباد جگہ بناسکیں،مزید تفصیلات کے مطابق ٹائمزہائر ایجو کیشن کی جانب سے جاری کرد ہ رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی پوزیشن 101-110جبکہ نسٹ 121-130نمبر پر ہے ، ٹائمز ہائر ایجو کیشن کی جانب سے ایشیائی جامعات کی جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے بر عکس ایشیا ءکی بہترین 100جامعات میںچین کی 30جامعات،بھارت کی 8،ایران کی 4،ترکی کی 7،تائیوان کی 10،ہانگ کانگ کی 6،سعودی عرب کی 3،سنگا پور 2،لبنان 1،اور ملائیشیا ءکی بھی1جامعہ شامل ہے جبکہ ایشیا ءکی 10بہترین جامعات میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور پہلے ،نے آنگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی سنگا پوردوسرے،پکنگ یونیورسٹی چین تیسرے نمبر پر ہیں اور دیگر پہلی دس بہترین جامعات میں یونیورسٹی آف ہانگ کانگ ،شنگوا یونیورسٹی چین ،ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہانگ کانگ،پانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی جنوبی کوریا ،سیول نیشنل یونیورسٹی جنوبی کوریا اور کوریا ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایند ٹیکنالوجی شامل ہیں، واضح رہے کہ ٹائمز ہائر ایجو کیشن کی جانب سے 2015/16کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق دنیاکی500بہترین جامعات میںایک بھی پاکستانی جامعہ شامل نہیں تھی اور اب ایشیا ءکی100بہہترین جامعات میں بھی پاکستان کی کوئی جامعہ جگہ نہ بناسکی جوکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے،اس سے قبل بھی معروف ریسرچ یونیورسٹیز کے گلوبل نیٹ ورک یونیورسٹا 21کی جانب سے سال2016میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بہترین کارکردگی د کھانے والے ممالک کی فہرست جار ی کی گئی ہے جس کے مطابق ا مریکہ،سوئزرلنڈ،ڈینمارک،برطانیہ اورسویڈ ن بالترتیب پہلی پانچ پوزیشنزپر ہیںجبکہ ہر سال اربوں روپے خرچ کئے جانے کے باو جود رینکنگ میں پاکستان کا نام و نشان تک نہیں جبکہ برطانوی معروف ادارے QS کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان کو 100میں 9.2 سکور دئے گئے تھے اور گلوبل کمپیٹیٹونس رپورٹ کے مطابق پاکستان اعلیٰ تعلیم کے میدان میں 140میں سے 124ویں نمبر پرہے جبکہ ہمسایہ ممالک بھارت 90،چین28 اور ایران 69 نمبر پر ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں