پاکستان کے 9 ٹیکنیکل آفیشلز کا چین میں انٹرنیشنل ریفری کورس مکمل

اسلام آباد(پی ایف پی) پاکستان کے 9 ٹیکنیکل آفیشلز چین میں انٹرنیشنل ریفری کورس میں شرکت کے بعد جمعرات 30 جون سے یکم جولائی تک وطن واپس پہنچیں گے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق انٹرنیشنل ریفری کورس 20 جون سے 28جون تک چین میں جاری رہا۔
کورس میں پاکستان کے 9 ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کر رہے ہیں جس میں مرتضٰی حسن بنگش ‘ حافظ شہزاد ‘ سرور زمان ‘ ندیم احمد ‘ کامران قمر قریشی ‘ نثار احمد ‘ خرم اسد ‘طلحہ جنید اور خواتین میں ناجیہ خان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناجیہ خان پہلی خاتون ہیں جو انٹرنیشنل کورس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل آفیشلز وطن واپسی کا سلسلہ 30جون سے شروع ہوگا جو یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں