پاکستان کے ائیرڈیفنس میں پہلی مرتبہ فائر پاور کا کامیاب اضافہ

پاکستان کے ائیرڈیفنس میں پہلی مرتبہ فائر پاور کا کامیاب اضافہ
فائرپاور صلاحیت کامظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا،آئی ایس پی آر
ایل وائے80سے آرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے، پرمی چیف کی مبارکباد
سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے بھی ایل وائے80 کی شمولیت پرمبارکباد دی

راولپنڈی ( پی ایف پی ) پاکستان کے فضائی دفاع کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا،پاکستان فوج کی جانب سے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔جو دنیا کے جدید ترین اسلحے سے لیس ہے۔۔پاک فوج نے فائرپاور کا شاندار مظاہرہ کر ڈالا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرپاور صلاحیت کامظاہرہ کراچی کے قریب ایئرڈیفنس فائرنگ رینج میں کیاگیا۔آرمی چیف اورایئر چیف نے پاک فوج ایئرڈیفنس کی فائرپاورصلاحیت کامشاہدہ کیا۔ایئرڈیفنس ویپنزسسٹم سیفائرنگ مشق البیاز2019 کی اختتامی تقریب کاحصہ تھی۔ایل وائے80 کی فائرپاورکاپہلامظاہرہ ایونٹ کاطرہ امتیازتھا۔فائرپاورکی صلاحیت کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کومبارکباد پیش کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل وائے80سے آرمی ایئرڈیفنس کی دفاعی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔دوسری جانب سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نیبھی ایل وائے80 کی شمولیت پرمبارکباد دی۔اس موقع پر کورکمانڈر کراچی، کمانڈر ایئر ڈیفنس اور دیگر عسکری حکام نے مظاہرہ دیکھا۔ واضح رہے کہ دو ہفتوں سے جاری ایئر ڈیفنس کی البیضا کی اختتامی تقریب تھی واضح ہو کہ فائر پاور کو پاکستان کے فضائی دفاع کے حوالے سے ایک بڑا اور شاندار اضافہ قرار دے دیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں