پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ذوالفقارکی جان بچ گئی

جکارتہ (پی ایف پی)انڈونیشیانے پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کی سزاپرعملدرآمدروک دیاگیا،خوشی ہے ذوالفقارعلی کی جان بچ گئی ،پاکستانی سفیر۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیرعاقل ندیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نڈونیشیامیں منشیات کے مقدمے میں قیدذوالفقار کے سزاپرعملدرآمدروک دیاگیاہے ،انڈونیشن حکام تفصیلات سے آگاہ کریں گے ،خوشی ہے کہ ذوالفقارکی جان بچ گئی ،ذوالفقارکوکچھ عرصہ قبل سزائے موت دی گئی تھی ،
جسے جمعرات کے روزپھانسی دینی تھی تاہم پاکستان کی مداخلت اوراہل خانہ کے احتجاج پراس کی پھانسی پرعملدرآمدروک دیاگیا ،ذوالفقارکے ساتھ بھارت سمیت مختلف کے دوسرے ملزمان کوبھی پھانسی کی سزادی جانی تھی۔واضح رہے کہ پاکستانی شہری ذوالفقارکی سزائے موت کے خلاف کئی لاہورسمیت ملک بھر میں احتجاج ہوااوراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون ،پاکستانی حکومت اوردیگرکئی ممالک نے سزاکوختم کرنے کی اپیل بھی کی۔ذوالفقارکوسزائے موت دیئے جانے کی خبرکے بعدان کے گھرمیں کہرام مچ گیااورپورے علاقے میں سوگ کی فضاچھاگئی تھی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں