پاکستان کیساتھ تمام مسائل پربات چیت کےلئے تیار ہیں، بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمبا والا

اسلام آباد (پی ایف پی) پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمبا والا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پربات چیت کے لئے تیار ہیں دونوں ممالک کے سفیر سازگار ماحول کے لئے کام کر رہے ہیں
جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تمام وساء پر بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم پاک بھارت مذاکرات کے لئے بہتر ماحول ضروری ہے اور دونوں ممالک کے سفارتکار ماحول بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے تھے کہ پٹھانکوٹ کا واقعہ ہو گیا دونوں ممالک کے درمیان جب بھی بات چیت ہو گی تو تمام مسائل زیر بحث آئیں گے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کا تعلق بحال ہونا چاہئے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں