پاکستان کوایشین چمپیئنزٹرافی میں ہندوستان سے شکست

کوانٹن(پی ایف پی)ایشین ہاکی چمپینز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف ہندوستان نے دفاعی چمپیئن پاکستان کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم ہندوستانی ٹیم نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے مقررہ وقت میں کامیابی حاصل کرلی۔

ہندوستان کی جانب سے 18 ویں منٹ میں روپندرپال سنگھ نے گول کرکے برتری دلادی جبکہ 5 منٹ بعد یوسف عفان نے سردار سنگھ کی مدد سے شاندار گول کر کے برتری کو دوگنا کردیا۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے کوارٹر میں محمدعلیم بلال نے گول کر کے برتری کو 1-2 کردی جبکہ شان علی نے 38 ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ کو 2-2 سے برابر کردیا۔
میچ کے فائنل کوارٹر میں نیکن نے گول کرکے ہندوستان کو ایک دفعہ پھر برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

واضح رہے ہندوستان ٹیم نے 2011 میں پاکستان کو پنالٹی شوٹ میں شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

قبل ازیں ایشین چمپینز ٹرافی کی تیسری پوزیشن کے لیے جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ پر کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

جنوبی کوریا اور ملائیشیا کےدرمیان میچ مقررہ وقت تک تک 1-1 گول سے برابر تھا جبکہ پینٹلی شوٹ پر ملائیشیا کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں