پاکستان پریس کلب یو کے کے وفد کا دورہ لاہو ر پریس کلب

لاہور(پی ایف پی)پاکستان پریس کلب یو کے صدر مبین چوہدری کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے گذشتہ روز لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد ، سیکرٹری شاداب ریاض، جوائنٹ سیکرٹری زاہد گوگی، خزانچی ظہیر احمد بابراور اراکین گورننگ باڈی نے معزز مہمانوں کو کلب میں خوش آمدید کہا ۔دونوں کلبز کے عہدیداران نے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے صحافیوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم دونوں پریس کلبز کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے ۔
لاہور پریس کلب کے صدرمحمدشہبازمیاں اور پاکستان پریس کلب یو کے کے صدر مبین چوہدری نے دونوں پریس کلبز کو جڑواں کلب کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلہ میں باہمی یادداشت پر دستخط 28 جولائی کو کئے جائیں گے۔دورے پر آئے وفد میں پاکستان پریس کلب یوکے کے صدرمبین چوہدری، سینئر نائب صدر ارشد رچیال، جوائنٹ سیکرٹری ماجد نذیر، فنانس سیکرٹری اکرم عابد، انفارمیشن سیکرٹری مسرت اقبال ، ممبران گورننگ باڈی عمران خالد، فرید قریشی اور نقش مشتاق شامل تھے۔
پاکستان پریس کلب یو کے کے صدر مبین چوہدری نے کہا کہ دونوں طرف کے صحافیوں کے ایک دوسرے سے روابط اور میل جول میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہم لاہور پریس کلب کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بناتے ہوئے ویلفیئر اور صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔ پریس کلب کے خزانچی ظہیر احمدبابرنے وفد کو پریس کلب میں ہونے والی سرگرمیوں اور ممبران کو مہیا کی گئیں سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں