پاکستان میں فضائی کارروائی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، بھارتی وزیر نے تسلیم کرلیا،سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ

نئی دہلی(پی ایف پی) بھارت کےاندر سے یہ آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ بھارت کا پاکستان کی حدود میں ہونے والے حملے کے دعوے بے بنیاد اور جعلی ہیں اور یہ بھی کہ بھارتی حکومت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے حوالے سے یہ دعوے کر رہی ہے وہ غلط ہیں۔ بھارت کے ایک وزیر نے بھی اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ بھارت کے فضائی حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ گذشتہ روز بھارتی وزیر نے انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ پاکستان میں فضائی کارروائی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پرزور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اگر پاکستان میں کارروائی کے دوران 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں تو اس کے ثبوت کہاں ہیں، کارروائی کی ویڈیو یا تصاویر کیوں جاری نہیں کی جارہیں۔

بھارتی وزیرملکت برائے آئی ٹی سرندراجیت سنگھ اہلووالیہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی محض وارننگ تھی تاہم پاکستان میں بڑا نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی وزیر نے انتہا پسند میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کرتے ہوئے کہا کیا نریندر مودی نے 300 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا؟، اور کیا بی جے پی کے ترجمان نے ایسا کچھ کہا۔

اس سے قبل کانگریس کے اہم رہنما ڈگ وجے سنگھ نے مودی حکومت سے بالاکوٹ حملے کے تصویری شواہد دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے اچھا ہمسایہ ہونے کا نیا راستہ دکھایا.

پائلٹ کو واپس بھیجنے کے اقدام پر بھارتی ایوان بالا کے رکن نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

پاکستان کا کہنا تھا کہ بھارتی طیارے نے پہاڑ کے ایک حصے کو نشانہ بنایا اور واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارت میں اپوزیشن لیڈرز نے حکومت سے حملے کے شواہد طلب کیے۔

نریندر مودی کے قریبی اور بھارتی وزیر خزانہ ارن جیٹلے کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی سیکیورٹی ادارہ اپنے آپریشن کی تفصیلات عیاں نہیں کرتا‘۔

انڈیا ٹوڈے میڈیا گروپ کی جانب سے منعقد کی گئی کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مسلح افواج اور ہماری سیکیورٹی و خفیہ ایجنسیوں کو صورتحال سے نمٹنے کا پورا اختیار ہونا چاہیے اور اگر کوئی چاہتا ہے کہ آپریشن کی تفصیلات عوام کو بتائی جائیں تو وہ نظام کو سمجھتا نہیں‘۔

جیٹلے نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کو بھارت میں عام انتخابات سے جوڑنے اور اس میں مقامی سیاست کے ملوث ہونے کے تاثر کو بھی مسترد کیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ عام انتخابات میں حکمراں جماعت ملک میں بڑھتے ہوئے قومی جذبے سے فائدہ اٹھائے گی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں