اسلام آباد (پی ایف پی )آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے50کروڑڈالرکی قسط کی منظوری دیدی ،رقم آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے50کروڑڈالرکی قسط کی منظوری دیدی ہے ۔یہ رقم آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کی قسط کے طورپردی جائے گی ،اس پروگرام کے تحت پاکستان کو5ارب90کروڑروپے چل چکے ہیں ،یہ پروگرام رواں سال ستمبرمیں ختم ہوجائے گا۔
