پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا

پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،نئی ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ کیا گیا،چار وینیوز میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے
تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دوبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے، دو پلے آف لاہور میں فائنل کے کراچی میں ہوگا
افتتاحی تقریب دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگی ،پہلا میچ پشاور زلمی اور پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے مابین ہوگا
ایونٹ میں شریک ٹیمیں ہر ٹیم سے دو دو بار ٹکرائیں گی] سیزن 3 کے انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی
فائنل کے سیکورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو کراچی میں ہوگی

لاہور(پی ایف پی)پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22 فروری سے یو اے ای میں شروع ہوگا پی ایس ایل میں اس دفعہ پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پانچ ٹیموں میں ملتان سلطان ،کراچی کنگز ،پشاور زلمی ، لاہور قلندر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں لیگ کے چار وینیوز میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔تمام لیگ میچز اور ایک پلے آف دوبئی اور شارجہ میں منعقد ہوں گے جبکہ دو پلے آف لاہور میں فائنل کے کراچی میں انعقاد کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:

افتتاحی تقریب دوبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگیپہلا میچ پشاور زلمی اور پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے مابین ہوگا۔ پی ایس ایل میں شریک ٹیمیں ہر ٹیم سے دو دو بار ٹکرائیں گی۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ٹیکنیکل کمیٹی یو اے ای میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو مکمل کرے گی کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر گیم ڈیویلپمنٹ مدثر نذر، سینئر جنرل منیجر اکیڈمیز علی ضیا اور پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں جو ٹورنامنٹ کے انتظامات کی دیکھ بھال کیلئے متحدہ عرب امارات میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل کے دوران دوبئی اور شارجہ نہیں جائے گی، کیونکہ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب کرنا ہے۔انضمام الحق اگرچہ لاہور قلندر کے مینٹور مقرر ہوئے ہیں، لیکن وہ ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندر کے ساتھ سفر نہیں کریں گے، تاہم انضمام الحق 10 دن کے لیے پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے دوبئی جائیں گے۔ دوسری جانب چونکہ سلیکٹر توصیف احمد اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، لہذا اس ایونٹ کے دوران انہیں سلیکٹر کی تنخواہ نہیں ملے گی۔بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی بھی ملازم یا کھلاڑی پاکستان سپر لیگ یا کسی اور لیگ کے دوران بورڈ کی تنخواہ سے محروم ہوگا، کسی کو ڈبل سیلری نہیں ملے گی بلکہ دوسرے اسائمنٹ کا عرصہ بغیر تنخواہ کے تصور کیا جائے گا۔

دیگر دو سلیکٹرز وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر اپنے گھروں میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچ دیکھیں گے۔ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے کے بعد انہوں نے 2016 میں انگلینڈ کے دورے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔دیگر 3 سلیکٹرز دو ہفتے کے لیے بورڈ کے مہمان کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات گئے تھے۔ اس کے علاوہ سلیکٹرز کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے کی کوئی روایت نہیں ہے۔ پی سی بی نے 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ فائنل کے سیکورٹی انتظامات کی فل ڈریس ریہرسل 11 فروری کو کراچی میں ہوگی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو کا فائنل گزشتہ سال لاہور میں منعقد ہوا تھا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں