پاکستان اے ٹیم آج یارکشائر کیخلاف چار روزہ میچ کھیلے گی

لندن (پی ایف پی)پاکستان اے ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغازاتوارسے کررہی ہے پاکستان اے کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کا آغاز اتوار کویارکشائر کے خلاف چار روزہ میچ سے کررہی ہے۔ ہفتے کو کھلاڑیوں نے کوچز باسط علی اورکبیرخان کی زیرنگرانی بھرپور پریکٹس کی۔بابراعظم کی زیرقیادت پاکستان اے ٹیم دورہ انگلینڈ کی ابتدا اتوار کو لیڈز میں یارکشائر کاؤنٹی کے خلاف چار روزہ میچ سے کررہی ہے۔ پاکستان اے اورسری لنکا اے کے درمیان دو چار روزہ میچز تین جولائی سے لیسٹر اور دس جولائی سے ووسٹر گراؤنڈ میں ہوں گے۔ پندرہ جولائی کوپاکستان اے گلیمورگن کے خلاف ایک روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
اٹھارہ جولائی پاکستان،انگلینڈ اورسری لنکا کی اے ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔جمعہ اورہفتہ کو پاکستان اے ٹیم نے کوچز کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس کی۔ کوچ باسط علی نے کپتان بابراعظم، اوپنرز شرجیل خان، فخر زمان کو تیز وکٹ پر فاسٹ بولرز کے سامنے بیٹنگ پریکٹس کرائی۔ بولنگ کوچ کبیرعلی نے فاسٹ بولرز بلاول بھٹی، میرحمزہ اور اسپنرز محمد نواز اور محمد اصغر سے لمبے اسپیل کرائے۔ کھلاڑیوں کو نیچے کیچز کی بھی مشقیں کرائی گئیں۔ وکٹ کیپر محمد محسن کو نیٹ پریکٹس کا موقع دیا گیا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں