پاکستان اورویسٹ انڈیزسیریزکے شیڈول میں ایک بارپھرردوبدل

بارباڈوس ، لاہور(پی ایف پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول میں ایک بار پھر رد و بدل کر دیا گیا۔ دونوں بورڈز نے ٹیسٹ میچز سیریز کے آخر میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے۔
اس سے پہلے سیریز کا آغاز ٹیسٹ میچز سے ہونا تھا لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز آخر میں کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آغاز ٹی ٹونٹی میچز سے ہوگا۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے آخری حصے میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز بائیس ستمبر سے تین نومبر تک یواے ای میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے میچز شارجہ، ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں