پاکستانی باکسنگ کی نئی تاریخ رقم کرنے والے باکسر کی واپسی

کورین پروموٹرکوبھی حیرت ہے پاکستان میں انہیں پذیرائی کیوں نہیں ملتی، محمد وسیم

ڈبلیو بی سی کا ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں، اگر مزید موقع ملے تو پاکستان کو باکسنگ کے میدان میں آگے لے جا سکتا ہوں، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(پی ایف پی )پاکستان کی باکسنگ تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرنے والے باکسر محمد وسیم وطن واپس پہنچ گئے۔ باکسنگ فیڈریشن سمیت کوئی حکومتی شخصیت باکسر وسیم کے خیر مقدم کیلیے ایئر پورٹ موجود نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورین پروموٹرکوبھی حیرت ہے کہ پاکستان میں انہیں پذیرائی کیوں نہیں ملتی۔
جنوبی کوریا میں ڈبلیو بی سی کا ورلڈ ٹائٹل جیت کر وطن واپس لو ٹنے والے باکسر محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو بی سی کا ٹائٹل جیتنے والا پہلا پاکستانی ہوں، اگر مزید موقع ملے تو پاکستان کو باکسنگ کے میدان میں آگے لے جا سکتا ہوں۔محمد وسیم نے کہا کہ فیڈریشن کی 10 ماہ ترک منتیں کرتا رہا لیکن کسی نے ساتھ نہ دیا،
کورین شہری نے باکسنگ کے میدان میں پروموٹ کیا۔امیچور باکسنگ میں ورلڈ نمبر 4 تک گیا ہوں،فیڈریشن کی ہٹ دھرمی ا ور نا اہلی کے باعث مقابلوں کیلیے نہیں بھجوایا گیا۔باکسر محمد وسیم نے کہا کہ ایک سال سے امریکا میں اپنے خرچے سے ٹریننگ لے رہا تھا،ورلڈ ٹائٹل میں جیت اسی ٹریننگ کا نتیجہ ہے،امید ہے اب حکومت پاکستان مجھے اسپورٹ کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی والدین اور پاکستانی قوم کی دعاؤ ں کا نتیجہ ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں