پانامہ لیکس کے معاملے ہم عید کے بعد سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں، شیریں مزاری

اسلام آباد( پی ایف پی)رہنما پاکستان تحریک انصا ف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے ہم عید کے بعد سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہیں،اپوزیشن نے ٹی او آرز پر بہت لچک دکھائی ہے لیکن حکومت اس معاملے کو لٹکا رہی ہے۔اب پیپلز پارٹی بھی احتجاج کا فیصلہ کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے دوران کہی ۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے ۔حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کہ عید سے پہلے پہلے اپوزیشن کے ساتھ ٹی او آرز کے معاملے پر بامعنی مذاکرات کرے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز معاملے پر بہت لچک دکھائی ہے لیکن حکومت اس معاملے کو طول دے کر وقت گزارنا چاہتی ہے۔ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر آنے کےلئے تیار ہے ۔ اب تو پیپلزپارٹی بھی حکومت کی چالوں کو سمجھ گئی ہے ۔ وہ بھی جانتے ہیں کہ حکومت پانامہ لیکس پر کسی قسم کا کوئی حل نہیں چاہتی۔ وہ بھی سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں