پانامہ لیکس سے ثابت ہوگیا حکمران چور اور کرپٹ ہیں ‘جہانگیر ترین

کالاشاہ کاکو(پی ایف پی )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس سے ثابت ہوگیا کہ حکمران چور اور کرپٹ ہیں ، ظالم حکمرانوں کا ہر گلی محلہ کی سطح تک مقابلہ کرینگے ، نواز لیگ 15سالہ دور اقتدار میں عوام کو کچھ نہیںدے سکی، ہر دور کرپشن کی کہانی بیان کرتا ہے، حکمرانوں کو احتساب سے عمل سے گزرنا ہوگاحکومت کوپانامہ لیکس کمیشن کے معاملہ پر راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے ۔وہ گذشتہ روز بسم اللہ شادی ہال میں صوبائی رہنماءمیاں خالد جاوید کی جانب سے منعقد ہ افطار ڈنر کے موقع پر کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر عبد العلیم خان، عمر آفتاب ڈھلوں، میاں خالد جاوید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں تحصیل بھر سے ہزاروں کارکنان شریک تھے ۔قبل ازیںبذریعہ ہیلی کاپٹر ملٹری گراﺅنڈ پہنچنے پر جہانگیرخان ترین کا پارٹی کارکنان کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیاجہاں سے انکو ریلی کی صورت میں شادی ہال تک لایا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے پھول کی پتیوں سے خیر مقدم کیا گیا۔ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جہانگیرخان ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے ہر دور حکومت میں کرپشن کی انتہاءکردی، عوام کو سوائے مسائل کے اورکچھ نہیں ملا ۔ نواز لیگ نے اپنے 15سالہ دور اقتدار میں قومی وسائل کو بیدردی سے لوٹا ۔ کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے-
پانامہ لیکس کے بعد حکومت کا اخلاقی جواز ختم ہوجاتا ہے ۔کرپشن کرنیوالو ں کوسخت سزا ملی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کے عزم کے سبب عمران خان کا ساتھ دیا۔اب وہ وقت دور نہیںجب عمران خان کی قیادت میں نیاپاکستان بنے گا جہاں عوام کو انصاف، روزگار، تعلیم، صحت انکی دہلیز پر فراہم کیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ مریدکے کے نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا فخر اور سرمایہ ہیں۔کارکنان عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں