ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ میں چھ ٹیموں کے درمیان 15 میچز کا فیصلہ

لاہور (پی ایف پی) ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ میں چھ ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلے گئے۔ لیگ میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد علی نون کا کہنا تھا کہ اس طرح کی لیگ سے نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ خوشی ہے کہ انڈر12 سے انڈر 15 تک بچوں کی بڑی تعداد اس لیگ میں شریک ہے۔ شیراز سلیم نے ٹرسٹ بنا کر بچوں کا بہت فائدہ کیا ہے ۔ بچوں کو بھرپور سپورٹ سے ہی سکواش کے اچھے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔ میچز میں دی میروکس اور دی سٹرائیکرز کے درمیان میچ میں میروکس کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ معین رﺅف نے نقاش شاہد کو 11-5, 9-11, 11-7 سے، انس بخاری نے محمود کو 11-7, 11-4 سے، میر فیاض نے افنان مدثر کو 11-8, 11-8 سے، طیب رﺅف نے عبدالمغنی کو 5-11, 11-2, 11-8 سے جبکہ محمد احسن نے ابتسام ریاض کو 11-7, 11-8 سے ہرایا۔ ایگلز ڈریم ٹیم نے ینگ فالکنز کو شکست دے دی۔ سلمان سلیم نے عزیز رشید کو 11-8, 11-3, 14-12 سے، طلحہ بن زبیر نے ارسلان خاور کو 11-3, 11-6 سے، اشعب عرفان نے عثمان بٹ کو 11-8, 11-9 سے، زوہیر شاہد نے حسن رضا کو 11-8, 11-9 سے شکست دی۔ علاﺅ الدین کنگز نے فناٹسٹک فائیو کو ہرایا۔ حمزہ بھٹی نے شہزاد خان کو 9-11, 11-4, 11-7 سے، حذیفہ شاہد نے عبداللہ رشید کو 11-7, 11-6 سے، زوریز نعیم نے احمد مبین کو 11-5,13-11 سے، معاز خان نے محمد زاہد کو 11-9,11-8 سے جبکہ عثمان علاﺅ الدین نے جنید خان کو 11-4,11-7 سے ہرایا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں