ویسٹ انڈیز کی ٹیم 357رنز پر ڈھیر

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق نے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا۔

میچ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 315 رنز 6کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور بقیہ بیٹسمین اسکور میں 42رنز کا اضافہ کرکے 357 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈین اننگز میں براوو 87 اور سیموئلز 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یاسر شاہ نے عمدگی سے بولنگ کرتے ہوئے اننگز میں 5 وکٹیں اپنے نام کیں اور ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

محمد نواز اور وہاب ریاض نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پہلی اننگز میں پاکستان کو 222 رنز کی برتری ملی۔

کپتان مصباح الحق نے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا، اس وقت پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں بیٹنگ کررہی ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں