ونڈے ٹیم رینکنگ جاری، آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر، پاکستان کا نواں نمبر

دبئی(پی ایف پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کا رینکنگ میں نواں نمبر ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوی افریقہ 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ون ڈے ٹیم رینکنگ میں 104 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش 98 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، پاکستان 87 پوائنٹس کے نویں اور افغانستان 51 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں