وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،پاک برطانیہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں جہلم میں برطانوی نژاد صامیہ کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر غور آیا

واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں،انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے،چوہدری نثار

اسلام آباد (پی ایف پی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ۔ جس میں پاکستان برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکورٹی سمیت مختلف امور میں پاکستان برطانیہ تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات میں جہلم میں برطانوی نژاد صامیہ کی ہلاکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ہلاکت کے معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں واقع کی تہہ تک پہنچ کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں