وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شجر کاری مہم موسم برسات پر خصوصی پیغام

لاہور(پی ایف پی ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شجرکاری برسات مہم پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ درخت اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور درخت اور پودے ہی شہروں اور دیہاتوں کے ماحول کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک کر سکتے ہیں ۔ درخت لگانے کے ساتھ اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔
عوام میں درختوں کیلئے محبت اور رغبت کے جذبات پیداکرنا اور شجر کاری کیلئے شعور اُجاگر کرنا بے حد ضروری ہے۔ شجر کاری کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے عصر حاضر کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ماحولیاتی ذرائع کیساتھ شجر کاری کو تجارتی اور معاشی ذریعہ بنانا بھی وقت کی ضرورت ہے ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ وطن عزیز کو توانائی بحران کا سامنا ہے جس کے تناظر میں درختوں کو توانائی کی کمی پورا کرنے کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ امر اطمینان بخش ہے کہ پنجاب حکومت شجرکاری کے فروغ کیلئے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ درخت لگانے کیلئے لائحہ عمل میں تبدیلی لائی گئی ہے جس کا مقصد مزید ایک فیصد رقبے کو شجر کاری کے دائرہ میں لانا پہاڑی اور صحرائی جنگلات کے انتظام میں بہتری لانا ہے اور اس لائحہ عمل سے سرکاری رقبہ پر جنگلات کی ترقی کیساتھ ساتھ پرائیویٹ شجر کاری کے دائرہ کار کوو سعت ملے گی۔صنعت سازی اور زرعی رقبہ کی شہری آبادی میں تبدیلی کے عمل سے درخت لگانے کی افادیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ امر اس بات کا تقاضا کرتا ہے
کہ شجر کاری کے عمل کو فروغ دیا جائے اور اس میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائی جائے۔ رواں سا ل شجر کاری مہم میں9ملین کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام ضروری کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ شجر کاری مہم کو تجارتی اور معاشی ذریعہ بنانے کیلئے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے
تاکہ زیر جنگلات رقبہ میں اضافہ ہوا اور ملک لکڑی کی پیداوار میں خود کفیل ہو۔ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ شجر کاری مہم کے تحت لوگوں کو ان کی پسند کے مطابق پودے اور قلمات مہیا کی جاتی ہیں جن کو وہ اپنے گھروں اور کھیتوں کے کناروں پر لگاتے ہیں اور یہ ایسے اقدامات ہیں جن سے ملک سر سبز و شادابی کے راستے پر گامزن ہو گا۔
میں پنجاب کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودہ لگائیں اس کی نگہداشت کریں اور ملک کو سر سبز و شاداب بنائیں۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں