وزیر اعظم 15ستمبر کو9روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے

وزیر اعظم 15ستمبر کو9روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے
اسلام آباد(پی ایف پی)وزیر اعظم نواز شریف 15ستمبر کو9روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہونگے ،وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 15ستمبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہونگے جہاں وہ 16ستمبر تک ڈنمارک میں قیام کریں گے جس کے بعد 17ستمبر کو نیو یارک جائیں گے جہا ں وہ 21ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر یں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
جبکہ 24ستمبر کودورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پرتشدد کے حوالے سے پاکستان کا دو ٹوک موقف بیان کریں گے اور عالمی کمیونیٹی کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربیت سے آگاہ کریں گے۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں