وزیر اعظم کے اختیارات میں کمی کے خلاف حکومتی درخواست مسترد

اسلام آباد(پی ایف پی) سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے اختیارات میں کمی سے متعلق اپنے 18 اگست کے فیصلے پر نظر ثانی کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزیر اعظم کو کابینہ سے مشاورت کے بغیر کسی بھی قانونی مسودے، مالیاتی بل کو پیش کرنے ، بجٹ اور صوابدیدی اخراجات کی منظوری سے روک دیا تھا۔

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پٹیشن کو خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس معاملے میں عدالت کی مداخلت کے لیے کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں