وزیر اعظم کا پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا نوٹس

اسلام آباد (پی ایف پی)وزیراعظم محمدنوازشریف نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث افسران کے خلاف نوٹس لے لیا۔’
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف اے نے ایسے لوگوں کوپلاٹوں کی الاٹمنٹ دی جونہ توکسی بھی طورپراس اہل نہ تھے اورنہ ہی گورنمنٹ آف پاکستان کے ملازم تھے ،

تحقیقات میں تمام ترالاٹمنٹ بوگس اورغیرقانونی پائی گئیں ۔مستقبل میں ایسے معاملات سے بچنے کیلئے پی ایچ ایف اے باقاعدہ تشہیری مہم کاآغازکریگی ،

جس میں تمام افسران کی اہلیت کی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔فراڈمیں ملوث دوافسران کوفوری طورپرمعطل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ رپورٹ میں ڈائریکٹرایڈمن جاویداقبال اورڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ورکس عثمان سروش علوی کافوری طورپرتبادلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اوران کووزارت یادیگرماتحت اداروں میں آئندہ کسی قسم کاکوئی عہدہ نہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی ۔احکامات میں ان چارافسران کے خلاف سرکاری قوانین کے تحت انکوائری شروع کرنے کوکہاگیاہے

اوراس انکوائری کیلئے ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے محمدعجلش کوانکوائری افسرمقررکیاگیاہے جوواقعہ میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریگی

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں