وزیر اعظم کا افغان صدر کو فون،کابل حملوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار

دکھ اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھیں گے، نواز شریف

اسلام آباد ( پی ایف پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کابل میں دہشتگرد حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کابل میں دہشتگردی کے حملے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت افغان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں
دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے دہشتگردی کا ناسور دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن ہے جبکہ افغان صدر نے یکجہتی کے اظہار پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھ ہیں ۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں