وزیر اعظم نے پیر کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(پی ایف پی) وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں تمام جماعتوں کو ایل او سی پر ہونے والی بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا جائے گا جبکہ مسلح افواج کی جوابی کارروائی پر بریفنگ دی جائے گی، اور تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کریں گے۔
یہاں پڑھیں:بھارتی فوج کا مقابلہ کرنے اوروطن کے دفاع کے لیے تیارہیں، وزیراعظم
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کشمیری عوام کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت کا بھی اعادہ کیا جائے گا جبکہ قومی سیکیورٹی کے ناقابل شکست ہونے کے قومی عزم کا اظہار کیا جائے گا۔

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

اپنا تبصرہ بھیجیں